مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ باب: اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12807
وَفِي رِوَايَةٍ : " وَمَنْ أَدْخَلَ عَيْنَيْهِ فِي بَيْتٍ بِغَيْرِ إِذْنِ أَهْلِهِ ، فَقَدْ دَمَّرَ ، وَمَنْ صَلَّى بِقَوْمٍ فَخَصَّ نَفْسَهُ بِدَعْوَةٍ دُونَهُمْ ، فَقَدْ خَانَهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَأَحْمَدُ بِالرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الشَّيْبَانِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جو شخص اجازت لئے بغیر اپنی نگاہوں کو گھر میں داخل کرتا ہے وہ ہلاکت کا شکار ہو جاتا ہے ، اور جو شخص لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے صرف اپنے لئے دعا کرتا ہے ، لوگوں کے لئے نہیں کرتا تو وہ ان کے ساتھ خیانت کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد نے دوسری روایت نقل کی ہے ، پہلی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اور ایک راوی عبداللہ بن رجاء شیبانی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔