حدیث نمبر: 12804
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " أَيُّمَا رَجُلٍ كَشَفَ سِتْرًا ، فَأَدْخَلَ بَصَرَهُ قَبْلَ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ ، فَقَدْ أَتَى حَدًّا لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَأْتِيَهُ ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا فَقَأَ عَيْنَهُ لَهَدَرَتْ ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى بَابٍ لَا سِتْرَ لَهُ ، فَرَأَى عَوْرَةً ، فَلَا خَطِيئَةَ عَلَيْهِ ، إِنَّمَا الْخَطِيئَةُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ " . ¤ قُلْتُ : عَزَاهُ إِلَى التِّرْمِذِيِّ وَلَمْ أَجِدْهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو بھی شخص پردہ ہٹا کر اپنی نگاہ ( گھر کے اندر ) داخل کرے ، اس سے پہلے کہ اسے اجازت دی گئی ہو ، تو اس نے ایک ایسے کام کا ارتکاب کیا ہے ، جو اس کے لئے جائز نہیں تھا ، اور اگر کوئی شخص اس کی آنکھ پھوڑ دیتا ہے ، تو وہ آنکھ رائیگاں جائے گی اور اگر کوئی شخص کسی ایسے دروازے کے پاس سے گزرے جس پر پردہ نہ لگا ہو ، اور وہ کوئی پوشیدہ چیز دیکھ لے ، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا ، کیونکہ غلطی گھر والوں کی ہے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : انہوں نے اس روایت کی نسبت امام ترمذی کی طرف کی ہے ، اور میں نے اس روایت کو نہیں پایا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 12804
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (181/5)»