مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ باب: اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12803
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُودٌ فَقَالَ : ¤ " لَوْ أَعْلَمُ تَنْظُرُنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ " . أَوْ نَحْوَ هَذَا . ¤ هَذَا رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو حَاتِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں جھانکا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں لکڑی موجود تھی ، آپ نے ارشاد فرمایا : اگر مجھے پتہ ہوتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو ، تو میں نے یہ تمہاری آنکھ میں چبھود دینی تھی ۔ راوی کہتے ہیں : یا شاید اس کی مانند کوئی کلمہ آپ نے ارشاد فرمایا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن ابراہیم ابوحاتم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔