مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ قُبْلَةِ الْيَدِ باب: دست بوسی کرنا
حدیث نمبر: 12798
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ الذِّمَارِيِّ قَالَ : ¤ لَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَقُلْتُ : بَايَعْتَ بِيَدِكَ هَذِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ . قُلْتُ : أَعْطِنِي يَدَكَ أُقَبِّلْهَا . فَأَعْطَانِيهَا ، فَقَبَّلْتُهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ الْفَزَارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن حارث ذماری بیان کرتے ہیں : میری ملاقات سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے کہا: آپ نے اپنے اس ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کی تھی ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ۔ تو میں نے کہا: آپ اپنا ہاتھ آگے بڑھائیں تاکہ میں اسے بوسہ دوں ۔ انہوں نے اپنا ہاتھ مجھے دیا تو میں نے اس کو بوسہ دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک فزاری ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔