مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ قُبْلَةِ الْيَدِ باب: دست بوسی کرنا
حدیث نمبر: 12799
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ : ¤ بَايَعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي هَذِهِ ، فَقَبَّلْنَاهَا فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الْبَيْعَةُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
عبدالرحمن بن رزین سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں : انہوں نے فرمایا : میں نے اپنے اس ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی ( راوی کہتے ہیں : ) تو ہم نے ان کے ہاتھ کو بوسہ دیا ، تو انہوں نے اس بات پر اعتراض نہیں کیا ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ” صحیح “ میں اس میں سے بیعت کرنے والا حصہ منقول ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔