مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ قُبْلَةِ الْيَدِ باب: دست بوسی کرنا
حدیث نمبر: 12797
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ : ¤ أَنَّهُ لَمَّا نَزَلَ عُذْرُهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَهُ بِيَدِهِ فَقَبَّلَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب ان کی معافی کا حکم نازل ہوا تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر آپ کی دست بوسی کی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔