مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ إِكْرَامِ الْكَرِيمِ باب: معزز شخص کی عزت افزائی کرنا
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ دَخَلَ الْبَيْتَ وَهُوَ مَمْلُوءٌ ، فَلَمْ يَجِدْ مَجْلِسًا ، فَرَمَى إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِزَارِهِ أَوْ بِرِدَائِهِ وَقَالَ : " اجْلِسْ عَلَى هَذَا " . فَأَخَذَهُ ، فَقَبَّلَهُ وَضَمَّهُ إِلَيْهِ ، وَقَالَ : أَكْرَمَكَ اللَّهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا أَكْرَمْتَنِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ایک گھر میں داخل ہوئے جو لوگوں سے بھرا ہوا تھا ، انہیں بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ملی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر ان کی طرف پھینکی اور فرمایا : اس پر بیٹھ جاؤ ، انہوں نے اسے لیا اس کو بوسہ دیا ، اسے اپنے ساتھ لگایا اور عرض کی : یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو عزت دے ، جس طرح آپ نے میری عزت افزائی کی ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے تو تم اس کی عزت افزائی کرو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔