مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ إِكْرَامِ الْكَرِيمِ باب: معزز شخص کی عزت افزائی کرنا
حدیث نمبر: 12622
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا ، وَيَعْرِفْ حَقَّ كَبِيرِنَا ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا ، وَلَا يَكُونُ الْمُؤْمِنُ مُؤْمِنًا حَتَّى يُحِبَّ لِلْمُؤْمِنِينَ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنُ ضُمَيْرَةَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
عبداللہ بن ضمیرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا اور ہمارے بڑے کے حق کو پہچانتا نہیں ہے ، اور وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمیں دھوکہ دیتا ہے ، اور مومن اس وقت تک مومن نہیں ہوتا جب تک وہ مومنین کے لئے وہی چیز پسند نہیں کرتا جو وہ اپنے لے پسند کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ نامی راوی کذاب ہے ۔