حدیث نمبر: 12569
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنِّي لَأَرْجُو إِنْ طَالَ بِي عُمْرٌ ، أَنْ أَلْقَى عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنْ عَجَّلَ بِي مَوْتٌ ، فَمَنْ لَقِيَهُ مِنْكُمْ فَلْيُقْرِئْهُ مِنِّي السَّلَامَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ : مَرْفُوعٌ وَهُوَ هَذَا ، وَمَوْقُوفٌ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مجھے یہ امید ہے کہ اگر میری عمر طویل ہوئی تو میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے ملاقات کروں گا لیکن اگر مجھے جلدی موت آ گئی تو تم میں سے جو شخص انہیں ملے وہ انہیں میری طرف سے سلام پہنچا دے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ایک مرفوع ہے ، اور وہ یہ والی ہے ، اور ایک موقوف ہے ، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12569
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح