مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ مَا جَاءَ فِي يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ باب: یاجوج ماجوج کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ - وَهُوَ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ - عَنْ خَالَتِهِ قَالَ : خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَاصِبٌ رَأْسَهُ مِنْ لَدْغَةِ عَقْرَبٍ فَقَالَ : " إِنَّكُمْ تَقُولُونَ : لَا عَدُوَّ ، وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا تُقَاتِلُونَ عَدُوًّا ، حَتَّى يَأْتِيَ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ ، عِرَاضُ الْوُجُوهِ ، صِغَارُ الْعُيُونِ ، صُهْبُ الشِّعَافِ ، وَمِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمِجَانُّ الْمُطْرَقَةُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ابن حرملہ یہ خالد بن عبداللہ بن حرملہ ہیں وہ اپنی پھوپھی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھو کے ڈنک مارنے کی وجہ سے اپنے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ یہ کہتے ہو کہ دشمن نہیں رہا ، تم لوگ مسلسل دشمن کے ساتھ جنگ کرتے رہو گے ، یہاں تک کہ یاجوج ماجوج آ جائیں گے ، جن کے چہرے چوڑے ہوں گے ، آنکھیں چھوٹی ہوں گی ، ان کا رنگ سیاہی مائل سرخ ہو گا ، وہ ہر ایک بلندی سے تیزی سے چلتے ہوئے نیچے کی طرف آئیں گے ، اور ان کے چہرے تہہ والی ڈھالوں کی مانند ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔