مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى . باب: قیامت ( قریب ہونے ) کی نشانیوں کا بیان
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُمْطِرَ السَّمَاءُ مَطَرًا عَامًّا ، وَلَا تُنْبِتَ الْأَرْضُ شَيْئًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى ، فَقَالَ : عَنْ أَنَسٍ قَالَ : كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُمْطِرَ السَّمَاءُ وَلَا تُنْبِتَ الْأَرْضُ ، وَحَتَّى أَنَّ الْمَرْأَةَ تَمُرُّ بِالرَّجُلِ فَيَأْخُذُهَا فَيَنْظُرُ إِلَيْهَا فَيَقُولُ : لَقَدْ كَانَ لِهَذِهِ مَرَّةً رَجُلٌ ، وَقَالَ : ذَكَرَهُ حَمَّادٌ هَكَذَا . وَقَدْ ذَكَرَهُ حَمَّادٌ أَيْضًا عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ لَا يَشُكُّ ، وَقَدْ قَالَ لَهُ أَيْضًا : ثَابِتٌ ؛ عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] فِيمَا أَحْسَبُ . ¤ وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی ( جب تک یہ صورت حال نہ ہو کہ ) لوگوں پر ایک سال بارش ہوتی رہے گی اور زمین کوئی بھی چیز پیدا نہیں کرے گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے : ” ہم یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی ( جب تک یہ صورت حال نہ ہو کہ ) آسمان سے بارش ہو گی لیکن زمین سے پیداوار نہیں ہو گی ، جب تک پچاس خواتین کا نگران ایک مرد نہیں ہو گا ، اور اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک کوئی عورت کسی مرد کے پاس سے گزرے گی وہ مرد اس عورت کو پکڑ کر اسے دیکھے گا ، اور یہ کہے گا : کبھی اس عورت کا بھی ایک مرد ہوتا تھا ۔ “ اس کے بعد راوی نے اس کو اسی طرح نقل کیا ہے حماد نے اسے ثابت کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے ، جس میں کوئی شک نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے کہ یہ ثابت کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے ، جو میرے خیال کے مطابق ہے ۔ ان تمام روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔