مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى . باب: قیامت ( قریب ہونے ) کی نشانیوں کا بیان
حدیث نمبر: 12471
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ : اللَّهُ اللَّهُ ، وَحَتَّى يُمْطَرَ النَّاسُ مَطَرًا وَلَا تُنْبِتُ الْأَرْضُ ، وَحَتَّى يَكُونَ لِلْخَمْسِينَ امْرَأَةً الْقَيِّمُ الْوَاحِدُ ، وَحَتَّى تَمُرَّ الْمَرْأَةُ بِالنَّعْلِ فَتَقُولُ : لَقَدْ كَانَ لَهَا مَرَّةً رَجُلٌ " .
قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک زمین میں اللہ اللہ کہا جانا ختم نہیں ہو جائے گا ، اور جب تک یہ عالم نہیں ہو گا کہ لوگوں پر بارش ہو گی لیکن زمین پیداوار نہیں دے گی ، یہاں تک کہ پچاس خواتین کا نگران ایک شخص ہو گا ، یہاں تک کہ ایک عورت کسی جوتے کے پاس سے گزرے گی اور یہ کہے گی کہ کبھی اس کا بھی ایک مرد ہوتا تھا ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ” صحیح “ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔