مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ . باب: قیامت ( قریب ہونے ) کی نشانیوں کا بیان
وَعَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ كِتَابُ اللَّهِ عَارًا ، وَيَتَقَارَبَ الزَّمَانُ ، وَتَنْتَقِضَ عُرَاهُ ، وَتَنْتَقِصَ السُّنُونَ وَالثَّمَرَاتُ ، وَيُؤْتَمَنَ التُّهَمَاءُ ، وَيُتَّهَمَ الْأُمَنَاءُ ، وَيُصَدَّقَ الْكَاذِبُ ، وَيُكَذَّبَ الصَّادِقُ ، وَيَكْثُرَ الْهَرْجُ " . قَالُوا : مَا الْهَرْجُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " الْقَتْلُ ، وَيَظْهَرَ الْبَغْيُ وَالْحَسَدُ وَالشُّحُّ ، وَتَخْتَلِفَ الْأُمُورُ بَيْنَ النَّاسِ ، وَيُتَّبَعَ الْهَوَى ، وَيُقْضَى بِالظَّنِّ ، وَيُقْبَضَ الْعِلْمُ ، وَيَظْهَرَ الْجَهْلُ ، وَيَكُونُ الْوَلَدُ غَيْظًا وَالشِّتَاءُ قَيْظًا ، وَيُجْهَرُ بِالْفَحْشَاءِ ، وَتُرْوَى الْأَرْضُ دَمًا " . قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ . ¤ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک اللہ تعالیٰ کی کتاب عار نہیں ہو جائے گی اور زمانہ سمٹ جائے گا ، اور زمانے کی رسیاں ٹوٹ جائیں گی ، سال اور پھل کم ہو جائیں گے ، تہمت یافتہ لوگوں کو امین بنایا جائے گا ، اور امین لوگوں پر تہمت عائد کی جائے گی ، جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی اور بچے کو جھوٹا قرار دیا جائے گا ، اور ہرج بکثرت ہو گا ۔ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہرج سے مراد کیا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : قتل و غارت گری اور فحاشی ، حسد اور کنجوسی ظاہر ہو گی ، لوگوں کے درمیان امور میں اختلاف ہو گا ، نفسانی خواہش کی پیروی کی جائے گی ، گمان کے مطابق فیصلہ دیا جائے گا ، علم کو اٹھا لیا جائے گا ، جہالت ظاہر ہو جائے گی ، اولاد نافرمان ہو گی ۔ بری بات کھلے عام کی جائے گی اور زمین خون سے سیراب ہو جائے گی ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ” صحیح “ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔