مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ . باب: قیامت ( قریب ہونے ) کی نشانیوں کا بیان
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " سِتٌّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ : مَوْتِي ، وَفَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ ، وَمَوْتٌ يَأْخُذُ فِي النَّاسِ كَقُعَاصِ الْغَنَمِ ، وَفِتْنَةٌ يَدْخُلُ حَرْبُهَا بَيْتَ كُلِّ مُسْلِمٍ ، وَأَنْ يُعْطَى الرَّجُلُ أَلْفَ دِينَارٍ فَيَسَتَخَّطُهَا ، وَأَنْ يَغْدِرَ الرُّومُ فَيَسِيرُونَ بِثَمَانِينَ بَنْدًا تَحْتَ كُلِّ بَنْدٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” چھ چیزیں ، قیامت ( قریب ہونے ) کی نشانیوں میں سے ہیں ، میرا انتقال کرنا ، بیت المقدس کا فتح ہو جانا ، اس موت کا واقع ہونا جو لوگوں کو یوں گرفت میں لے گی جیسے قصاص کی بیماری ( بکریوں کی موت کا سبب بنتی ہے ) اور ایسا فتنہ جس کی تباہی ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہو گی اور یہ کہ آدمی کو ایک ہزار دینار دیے جائیں گے ، تو وہ اس پر بھی ناراض ہو گا ، اور یہ کہ رومی عہد شکنی کریں گے ، اور اسّی جھنڈے لے کے چلیں گے ، جن میں سے ہر ایک جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار لوگ ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔