مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا . باب: مسلمانوں کے خون ( یعنی جانوں ) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے ، اس کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر: 12289
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ فَقَالَ : " أَيُّ يَوْمٍ هَذَا ؟ " . قَالُوا : يَوْمٌ حَرَامٌ . قَالَ : " فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا " . قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے دریافت کیا : یہ کون سا دن ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : یہ حرمت والا دن ہے ، آپ نے ارشاد فرمایا : تمہاری جانیں ، تمہارے اموال ، ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں ، جس طرح تمہارے اس دن کی ، تمہارے اس مہینے میں ، تمہارے اس شہر میں حرمت ہے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابن ماجہ نے بھی روایت کیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔