حدیث نمبر: 12282
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ أَنَّهُ كَانَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ لَهُ : فِي الْفِتْنَةِ لَا تَرَوْنَ الْقَتْلَ شَيْئًا . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرُ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ . ¤
محمد محی الدین

یحیی بن حبان بیان کرتے ہیں : وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے ، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اُن سے کہا: جب فتنہ ہو گا ، تو تم لوگ قتل کرنے کو کچھ بھی نہیں سمجھو گے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف یحیی بن حبان کا معاملہ مختلف ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں اس نوعیت کی کچھ احادیث ، اس باب میں آئیں گی جو فتنوں سے متعلق ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12282
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (32/2)»