مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَنْ سَلِمَ مِنَ الدِّمَاءِ الْحَرَامِ وَنَحْوِهَا . باب: اس شخص کا بیان ، جو حرام خون اور اس جیسی دیگر چیزوں سے بچا رہتا ہے
حدیث نمبر: 12283
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ اجْتَنَبَ أَرْبَعًا دَخَلَ الْجَنَّةَ : الدِّمَاءَ وَالْأَمْوَالَ وَالْفُرُوجَ وَالْأَشْرِبَةَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَقَالُوا : إِنَّمَا غَلَطٌ فِي حَدِيثِ سُفْيَانَ ، قُلْتُ : وَهَذَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ سُفْيَانَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص چار چیزوں سے اجتناب کرے گا ، وہ جنت میں داخل ہو گا ، خون ( یعنی قتل ) اموال ، شرمگاہیں اور مشروبات ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روّاد بن جراح ہے ، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے لوگ یہ کہتے ہیں : اس نے سفیان کی نقل کردہ حدیث میں غلطی کی ہے ۔ میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ان روایات میں سے ایک ہے ، جو اُس نے سفیان سے نقل کی ہیں ۔