مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى الْحَقِّ . باب: اُس امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا
حدیث نمبر: 12247
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ عَنْ مَنْ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَهُ . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ نَفْسِهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت جو سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ، ایک شخص کے حوالے سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے ، اس میں بھی اس کی مانند مذکور ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں وہ روایت صحیح میں ، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر مذکور ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔