مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى الْحَقِّ . باب: اُس امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا
حدیث نمبر: 12246
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : نُبِّئْتُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَزَالُ هَذَا الدِّينُ قَائِمًا تُقَاتِلُ عَلَيْهِ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ " ،محمد محی الدین
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے یہ بات بتائی گئی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یہ دین مسلسل غالب رہے گا اور مسلمانوں کا ایک گروہ اس کی خاطر جنگ کرتا رہے گا ، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی ( یعنی قیامت قائم ہونے تک ایسا ہوتا رہے گا ) ۔ “