مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى الْحَقِّ . باب: اُس امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا
عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ : يَا أَهْلَ الشَّامِ ، حَدَّثَنِي الْأَنْصَارِيُّ - قَالَ شُعْبَةُ : يَعْنِي زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ " . وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا هُمْ يَا أَهْلَ الشَّامِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے : انہوں نے فرمایا : اے اہل شام ! مجھے ایک انصاری نے یہ حدیث بیان کی ہے ، یہاں شعبہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے ، اُن انصاری سے مراد ، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہیں ، وہ کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت کا ایک گروہ ، ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا ۔ “ ( سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ) اے اہل شام ! مجھے امید ہے کہ اس سے مراد تم لوگ ہو گے ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس میں ایک راوی ابوعبداللہ شامی ہے ، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔