حدیث نمبر: 12176
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : النَّاسُ ثَلَاثَةٌ فَمَا سِوَاهُمْ فَلَا خَيْرَ فِيهِ : رَجُلٌ رَأَى فِئَةً تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَجَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ ، وَرَجُلٌ جَاهَدَ بِلِسَانِهِ وَأَمَرَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَى عَنِ الْمُنْكَرِ ، وَرَجُلٌ عَرَفَ الْحَقَّ بِقَلْبِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لوگ تین قسم کے ہوتے ہیں ، ان کے علاوہ لوگوں میں کوئی بھلائی نہیں ہے ، ایک وہ شخص ، جو کسی گروہ کو دیکھے ، جو اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لینے لگا ہے ، تو وہ اپنی جان اور مال کے ہمراہ جہاد میں حصہ لے ، ایک وہ شخص جو اپنی زبان کے ذریعے جہاد کرتا ہے ، نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے منع کرتا ہے ، اور ایک وہ شخص جو اپنے دل کے ذریعے حق کو پہچانتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12176
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8896)»