مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ الْإِنْكَارِ بِالْقَلْبِ . باب: دل کے ذریعے انکار کرنا
حدیث نمبر: 12175
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ : جَاءَ عِتْرِيسُ بْنُ عُرْقُوبٍ الشَّيْبَانِيُّ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ : هَلَكَ مَنْ لَمْ يَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ . فَقَالَ : بَلْ هَلَكَ مَنْ لَمْ يَعْرِفْ قَلْبُهُ الْمَعْرُوفَ وَيُنْكِرِ الْمُنْكَرَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں : عتریس بن عرقوب شیبانی ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آے اور بولے : وہ شخص ہلاکت کا شکار ہو گیا جس نے نیکی کا حکم نہیں دیا اور جو برائی سے منع نہیں کرتا ، تو انہوں نے فرمایا : جی نہیں ! بلکہ وہ شخص ہلاکت کا شکار ہوتا ہے جس کا دل نیکی کو نیکی نہیں سمجھتا اور برائی کو برائی نہیں سمجھتا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔