مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ الْإِنْكَارِ بِالْقَلْبِ . باب: دل کے ذریعے انکار کرنا
حدیث نمبر: 12174
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا رَأَيْتُمْ أَمْرًا لَا تَسْتَطِيعُونَ تَغْيِيرَهُ فَاصْبِرُوا حَتَّى يَكُونَ اللَّهُ هُوَ الَّذِي يُغَيِّرُهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْإِنْكَارِ بِالْيَدِ وَاللِّسَانِ وَالْقَلْبِ فِي بَابِ مَرَاتِبِ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب تم کوئی ایسا معاملہ دیکھو ، جسے تم تبدیل ( یا ختم ) کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہو ، تو تم صبر سے کام لو ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے ختم کر دے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے نیکی کا حکم دینے کے مختلف مراتب سے متعلق باب میں ، ایسی احادیث گزر چکی ہیں جو ہاتھ ، یا زبان ، یا دل کے ذریعے انکار کرنے کے بارے میں ہیں ۔