حدیث نمبر: 12170
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ لِلْمُسْلِمِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ ؟ قَالَ : " يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ الْخَضِرِ عَنِ الْجَارُودِ ، وَلَمْ يُنْسَبَا وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ،وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مسلمان کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ خود کو ذلت کا شکار کرے ، لوگوں نے عرض کی : وہ کیسے خود کو ذلت کا شکار کرے گا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : ” وہ خود کو ایسی آزمائش کے لئے پیش کرے ، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں خضر کے حوالے سے جارود سے نقل کی ہے ، ان دونوں کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ہے ، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12170
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف