حدیث نمبر: 12159
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّكُمْ عَلَى تَقِيَّةٍ مِنْ رَبِّكُمْ مَا لَمْ تَظْهَرْ فِيكُمْ سَكْرَتَانِ : سَكْرَةُ الْجَهْلِ وَسَكْرَةُ حُبِّ الْعَيْشِ ، وَأَنْتُمْ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَإِذَا ظَهَرَ فِيكُمْ حُبُّ الدُّنْيَا فَلَا تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَلَا تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، الْقَائِلُونَ يَوْمَئِذٍ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ كَالسَّابِقِينَ الْأَوَّلِينَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم اپنے پروردگار کی طرف سے بچاؤ کے عالم میں رہو گے ، جب تک تمہارے درمیان دو قسم کی کوتاہی ظاہر نہیں ہو گی ، جہالت کی کوتاہی اور زندگی کی محبت کی کوتاہی ، تم لوگ نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے منع کرو گے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو گے ، لیکن جب تمہارے درمیان دنیا کی محبت ظاہر ہو جائے گی ، تو پھر تم نیکی کا حکم نہیں دو گے اور برائی سے منع نہیں کرو گے اور اللہ کی راہ میں جہاد نہیں کرو گے ، اس موقع پر کتاب و سنت کے مطابق کہنے والے لوگ ، مہاجرین اور انصار سے تعلق رکھنے والے ” السابقون الاولون “ کی مانند ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن بشر ہے جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12159
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3312)»