مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِي أَهْلِ الْمَعْرُوفِ وَأَهْلِ الْمُنْكَرِ . باب: نیکی والوں اور برائی والوں کا بیان
حدیث نمبر: 12112
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ ، وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ خَازِمٌ أَبُو مُحَمَّدٍ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَجْهُولٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” دنیا میں نیکیاں کرنے والے ، آخرت میں نیکیاں کرنے والے ہوں گے ، اور دنیا میں برائیاں کرنے والے ، آخرت میں برائیاں کرنے والے ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی خازم ابومحمد ہے ، ابوحاتم کہتے ہیں : یہ مجہول ہے ۔