حدیث نمبر: 12056
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ : رَأَيْتُ عَمَّارًا يَوْمَ صِفِّينَ شَيْخًا كَبِيرًا آدَمَ طِوَالًا ، أَخَذَ الْحَرْبَةَ بِيَدِهِ وَيَدُهُ تُرْعِدُ ، فَقَالَ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَقَدْ قَاتَلْتُ بِهَذِهِ الرَّايَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، وَهَذِهِ الرَّابِعَةُ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْ ضَرَبُونَا حَتَّى بَلَغُوا بِنَا شَعَفَاتِ هَجَرَ ، لَعَرَفْتُ أَنَّ مُصْلِحِينَا عَلَى الْحَقِّ وَأَنَّهُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ : لَقَدْ قَاتَلْتُ صَاحِبَ هَذِهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَهَذِهِ الرَّابِعَةُ . ¤
محمد محی الدین

عبداللہ بن سلمہ بیان کرتے ہیں : جنگ صفین کے دن میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، وہ ایک بوڑھے عمر رسیده ، گندمی رنگت کے مالک ، طویل القامت شخص تھے ، انہوں نے اپنے ہاتھ میں نیزہ پکڑا ہوا تھا اور ان کا ہاتھ کانپ رہا تھا ، انہوں نے فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، میں نے اس جھنڈے کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین جنگوں میں حصہ لیا ہے اور یہ چوتھی جنگ ہے ، اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، اگر وہ لوگ ہم پر حملہ کرتے ہوئے ہمیں لے کر ” ھجر“ کے بالائی حصے تک پہنچ جائیں ، تو بھی میں یہ بات جانتا ہوں کہ ہم لوگ حق پر ہیں اور وہ لوگ گمراہی پر ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عبداللہ بن سلمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ، البتہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین جنگوں میں حصہ لیا ہے اور یہ چوتھی ہے ۔ “

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12056
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن