مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا . باب: جنگ جمل ، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا ، اس کا بیان
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَخَطَبَ ، ثُمَّ قَامَ إِلَيْهِ الْأَشْعَثُ فَقَالَ : غَلَبَتْنَا عَلَيْكَ الْحُمَيْرَاءُ . فَقَالَ : " مَنْ يَعْذُرُنِي مِنْ هَؤُلَاءِ الضَّيَارِطَةِ ؟ يَتَخَلَّفُ أَحَدُهُمْ يَتَقَلَّبُ عَلَى حَشَايَاهُ ، وَهَؤُلَاءِ يَهْجُرُونَ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ ، إِنْ طَرَدْتُهُمْ إِنِّي إِذًا لِمِنَ الظَّالِمِينَ " ، وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " لَيَضْرِبُنَّكُمْ عَلَى الدِّينِ عَوْدًا كَمَا ضَرَبْتُمُوهُمْ عَلَيْهِ بَدْءًا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ : فِيهِ نَظَرٌ . ¤سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : جمعہ کے دن انہوں نے منبر پر خطبہ دیا ، تو اشعث اُن کے سامنے کھڑا ہوا اور بولا: یہ خاتون ہمارے حوالے سے آپ پر غالب آ گئی ہیں ، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ” ان نالائق لوگوں کے حوالے سے کون میرے سامنے عذر بیان کرے گا ؟ ان میں سے کوئی ایک شخص پیچھے رہ جاتا ہے اور اپنے بستر پر کروٹیں بدلتا رہتا ہے ، جبکہ وہ دوسرے لوگ اللہ کے ذکر کی طرف جلدی چلے جاتے ہیں ، اگر میں انہیں پرے کر دوں تو ایسی صورت میں تو میں ظلم کرنے والوں میں سے ہو جاؤں گا ، اللہ کی قسم ! میں نے انہیں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” وہ دین کی بنیاد پر تمہارے ساتھ ضرور لڑائی کریں گے ، جس طرح تم نے آغاز میں ، اس ( دین ) کی بنیاد پر ان کے ساتھ لڑائی کی تھی ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن عبداللہ اسدی ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں : اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے ۔