مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا . باب: جنگ جمل ، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا ، اس کا بیان
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ : كُنَّا عِنْدَ بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ ، فَقَالَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ ؟ " . قَالُوا : بَلَى . قَالَ : " خِيَارُكُمُ الْمُوفُونَ الْمُطِيبُونَ ، إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْحَفِيَّ التَّقِيَّ " ، قَالَ : وَمَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، فَقَالَ : " الْحَقُّ مَعَ ذَا الْحَقُّ مَعَ ذَا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں موجود تھے ، کچھ مہاجرین اور انصار تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا میں تم لوگوں کو تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو ( عہد ، یا اپنے فرض کو ) پورا کرنے والے نیک خصلت لوگ ہوں ، بے شک اللہ تعالیٰ پوشیدہ رہنے والے ، پرہیزگار شخص کو پسند کرتا ہے ، راوی کہتے ہیں : اسی دوران سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” حق ، اس کے ساتھ ہو گا ، حق ، اس کے ساتھ ہو گا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔