مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا . باب: جنگ جمل ، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا ، اس کا بیان
حدیث نمبر: 12026
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنِسَائِهِ : " لَيْتَ شِعْرِي ، أَيَّتُكُنَّ صَاحِبَةُ الْجَمَلِ الْأَدْبَبِ ، تَخْرُجُ فَيَنْبَحُهَا كِلَابُ حَوْأَبٍ ، يُقْتَلُ عَنْ يَمِينِهَا وَعَنْ يَسَارِهَا قَتْلَى كَثِيرٌ ، ثُمَّ تَنْجُو بَعْدَمَا كَادَتْ " .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج سے فرمایا : ” کاش مجھے معلوم ہوتا ! تم میں سے کون عورت اس اونٹ والی ہو گی ، جس کے چہرے پر بہت زیادہ بال ہوں گے ، وہ نکلے گی اور اس پر ” حوأب “ کے کتے بھونکیں گے ، اس کے دائیں اور بائیں بہت سے لوگ قتل کیے جائیں گے اور پھر ہلاکت کے قریب پہنچ جانے کے بعد وہ نجات پا جائے گی ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔