حدیث نمبر: 10764
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَجُلٍ طَعَنَ رَجُلًا بِقَرْنٍ فِي رِجْلِهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَقِدْنِي ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَعْجَلْ حَتَّى يَبْرَأَ جُرْحُكَ " فَأَبَى الرَّجُلُ إِلَّا أَنْ يَسْتَقِيدَ ، فَأَقَادَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُ ، فَعَرِجَ الْمُسْتَقِيدُ ، وَبَرَأَ الْمُسْتَقَادُ مِنْهُ ، فَأَتَى الْمُسْتَقِيدُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَرِجْتُ وَبَرَأَ صَاحِبِي ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " أَلَمْ آمُرْكَ أَنْ لَا تَسْتَقِيدَ حَتَّى يَبْرَأَ جُرْحُكَ فَعَصَيْتَنِي ، فَأَبْعَدَكَ اللَّهُ وَبَطَلَ جُرْحُكَ " . ¤ ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدُ الرَّجُلَ الَّذِي عَرِجَ مَنْ كَانَ بِهِ جُرْحٌ أَنْ لَا يَسْتَقِيدَ حَتَّى يَبْرَأَ مِنْ جِرَاحَتِهِ ، فَإِذَا بَرِأَتْ جِرَاحَتُهُ اسْتَقَادَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص کے بارے میں فیصلہ دیا تھا ، جس نے دوسرے شخص کی ٹانگ پر سینگ مار کر اسے زخمی کر دیا تھا اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے بدلہ دلوایئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : تم جلدی نہ کرو جب تک تمہارا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا اس شخص نے یہ بات نہیں مانی اور بدلہ لینے پر اصرار کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوسرے شخص سے بدلہ دلوایا پھر بدلہ لینے والا شخص لنگڑا ہو گیا اور جس سے بدلہ لیا گیا تھا وہ ٹھیک ہو گیا بدلہ لینے والا شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! میں لنگڑا ہو گیا ہوں اور دوسرا شخص ٹھیک ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا میں نے تمہیں یہ ہدایت نہیں کی تھی کہ تم اس وقت تک بدلہ نہ لو جب تک تم تمہارا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا ؟ تم نے میری بات نہیں مانی اب اللہ تعالیٰ تمہیں دور کرے تمہارا زخم باطل ہو گیا ہے پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے معاملے کے بعد جو لنگڑا ہو گیا تھا یہ حکم دیا کہ جس شخص کو زخم لاحق ہو ، تو وہ اس وقت تک بدلہ نہ لے جب تک اس کا زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا جب اس کا زخم ٹھیک ہو جائے گا ، پھر وہ بدلہ لے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الديات / حدیث: 10764
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (7034)»