مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمُحَارِبِينَ . باب: قتل و غارت گری کرنے والوں کا بیان
حدیث نمبر: 10757
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أُنَاسًا أَغَارُوا عَلَى إِبِلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَاقُوهَا ، وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ ، وَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُؤْمِنًا . فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آثَارِهِمْ ، فَأُخِذُوا فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر حملہ کیا ، اور انہیں ہانک کر لے گئے وہ لوگ اسلام چھوڑ کر مرتد ہو گئے تھے ۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا جو ایک مومن تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے لوگوں کو روانہ کیا ان لوگوں نے انہیں پکڑ لیا ان قاتلوں کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر دی گئیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد أحمد بن محمد بن حجاج بن رشدین کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔