حدیث نمبر: 10758
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ : كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ : يَسَارٌ ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ يُحْسِنُ الصَّلَاةَ فَأَعْتَقَهُ وَبَعَثَهُ فِي لِقَاحٍ لَهُ بِالْحَرَّةِ ، فَكَانَ بِهَا فَأَظْهَرَ قَوْمٌ الْإِسْلَامَ مِنْ عُرَيْنَةَ مِنَ الْيَمَنِ ، وَجَاؤُوا وَهُمْ مَرْضَى مَوْعُوكُونَ قَدْ عَظُمَتْ بُطُونُهُمْ . ¤ فَبَعَثَ بِهِمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى يَسَارٍ وَكَانُوا يَشْرَبُونَ مِنْ أَلْبَانِ الْإِبِلِ حَتَّى انْطَوَتْ بُطُونُهُمْ ، ثُمَّ عَدَوْا عَلَى يَسَارٍ فَذَبَحُوهُ ، وَجَعَلُوا الشَّوْكَ فِي عَيْنَيْهِ ، ثُمَّ طَرَدُوا الْإِبِلَ ، فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آثَارِهِمْ خَيْلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، أَمِيرُهُمْ كُرْزُ بْنُ مَالِكٍ الْفِهْرِيُّ ، فَلَحِقَهُمْ فَجَاءَ بِهِمْ إِلَيْهِ ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام تھا ، جس کا نام یسار تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا کہ وہ اچھے طریقے سے نماز ادا کرتا ہے ، تو آپ نے اسے آزاد کر دیا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پتھریلی زمین پر موجود اپنی اونٹنیوں میں اسے بھیجوا دیا وہ شخص وہاں رہا یمن کے عرینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے بظاہر اسلام قبول کر لیا جب وہ لوگ آئے ، تو وہ بیمار ہو گئے انہیں بخار ہو گیا ان کے پیٹ بڑھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بیسار کے پاس بھجوا دیا وہ لوگ وہاں اونٹوں کا دودھ پیتے تھے ، یہاں تک کہ ان کے پیٹ ٹھیک ہو گئے پھر انہوں نے بیسار پر حملہ کر کے اسے ذبح کر دیا اور اس کی آنکھوں میں کانٹے پھیر دیے پھر اونٹوں کو کھولا اور لے گئے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے گھڑ سواروں کو بھیجا ان کے امیر سیدنا کرز بن جابر فہری رضی اللہ عنہ تھے وہ ان لوگوں تک پہنچ گئے اور ان لوگوں کو پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھروا دیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الديات / حدیث: 10758
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6223)»