مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قَتَلَ مُعَاهِدًا أَوْ أَخَفَرَ ذِمَّةً . باب: جو شخص کسی ذمی کو قتل کر دے یا اسے دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کرے
حدیث نمبر: 10755
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا عَدْوَى ، وَلَا صَفَرَ ، وَلَا هَامَ ، وَلَا يُتِمُّ شَهْرَانِ ، وَمَنْ أَخْفَرَ بِذِمَّةٍ لَمْ يَرِحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ ، وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ( بیماری کے ) متعدی ہونے یا صفر کے ( منحوس ہونے ) یا ہام کی کوئی حقیقت نہیں ہے ، اور دو مہینے مکمل نہیں ہوتے اور جو شخص ذمہ کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے ، جسے دحیم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔