مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قَتَلَ مُعَاهِدًا أَوْ أَخَفَرَ ذِمَّةً . باب: جو شخص کسی ذمی کو قتل کر دے یا اسے دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کرے
حدیث نمبر: 10754
وَعَنْ جُنْدَبٍ قَالَ : وَبَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ يَخْفِرُ ذِمَّتِي كُنْتُ خَصْمَهُ ، وَمَنْ خَاصَمْتُهُ خَصَمْتُهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص میری دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کرے گا میں اس کا مقابل فریق ہوؤں گا اور میں جس کا مقابل فریق ہوؤں گا اس کا ( بھرپور ) مقابلہ کروں گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔