مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ أَمِنَهُ أَحَدٌ عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ باب: جو شخص کسی کو اس کی جان کے حوالے سے اسے امان دینے کے بعد پھر اسے قتل کر دے
حدیث نمبر: 10715
وَعَنْ مُعَاذٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَمَّنَ رَجُلًا فَقَتَلَهُ ، وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ ، وَإِنْ كَانَ الْمَقْتُولُ كَافِرًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص کسی کو امان دیدے اور پھر اسے قتل کر دے ، تو اس شخص کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے اگرچہ قتل ہونے والا شخص کافر ہی کیوں نہ ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن أحمد واسطی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔