مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِ وَلَيِّهِ باب: جو شخص اپنے ولی کے قاتل کے علاوہ کسی کو قتل کرے اس کا بیان
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا ، وَمَنْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا وَمَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا أَوْ آوَى مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَالْجُمْهُورُ عَلَى تَضْعِيفِهِ ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لَهُ حَدِيثًا . ¤سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اپنے موالی کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے قیامت کے دن اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کا غضب نازل ہو گا اللہ تعالیٰ اس شخص کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا اور جو شخص اپنے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی اس شخص پر لعنت اور اس کا غضب نازل ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا اور جو شخص کوئی بدعت ایجاد کرے یا کسی بدعتی کو پناہ دے قیامت کے دن اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کا غضب نازل ہو گا اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام ترندی نے اس کی نقل کردہ ایک حدیث کو حسن قرار دیا ہے ۔