مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابُ لَا يَجْنِي أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ، وَلَا يُؤْخَذُ أَحَدٌ بِجَرِيرَةِ غَيْرِهِ باب: کوئی شخص کسی دوسرے کے خلاف زیادتی نہیں کرے گا اور کسی شخص کو کسی دوسرے کے جرم میں پکڑا نہیں جائے گا
عَنْ سُلَيْمِ بْنِ أَسْوَدَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي يَرْبُوعٍ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يُكَلِّمُ النَّاسَ يَقُولُ : " يَدُ الْمُعْطِي الْعُلْيَا ، أُمَّكَ وَأَبَاكَ وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ ، ثُمَّ أَدْنَاكَ فَأَدْنَاكَ " . ¤ قَالَ : فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَؤُلَاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ الَّذِينَ أَصَابُوا فُلَانًا . قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَى أُخْرَى " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سلیم بن اسود نے بنو یربوع سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ کہتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ کو سنا آپ ان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے اور یہ ارشاد فرما رہے تھے : ” دینے والا ہاتھ اوپر والا ہوتا ہے تم اپنی ماں اپنے باپ اپنی بہن اپنے بھائی اور پھر درجہ بدرجہ قریبی عزیزوں پر خرچ کرو ) “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ بنو ثعلبہ بن یربوع انہوں نے فلاں شخص کو نقصان پہنچایا ہے راوی بیان کرتے ہیں : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : خبردار کوئی شخص کسی شخص کے خلاف زیادتی نہیں کرے گا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔