حدیث نمبر: 10701
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَخُونُهُ ، وَلَا يَخْذُلُهُ ، يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ ، تَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ ، وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَقَالَ : لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، وَلَمْ أَجِدْ لِأَبِي الزِّنَادِ ابْنًا اسْمُهُ الْقَاسِمُ ، وَإِنَّمَا اسْمُهُ أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے وہ اس کے ساتھ خیانت نہیں کرتا اور وہ اسے رسوا نہیں کرتا مسلمان اپنے علاوہ سب کے لئے ایک ہاتھ کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے خون برابر کی حیثیت رکھتے ہیں ، اور ان کی دی ہوئی پناہ کے بارے میں ہر شخص کوشش کرے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : یہ روایت ابراہیم بن نافع کے حوالے سے صرف قاسم بن ابوزناد نے نقل کی ہے ، اور میں نے ابوزناد کا کوئی ایسا بیٹا نہیں پایا جس کا نام قاسم ہو اس راوی کا اصل نام ابوالقاسم بن ابوزنا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الديات / حدیث: 10701
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف