مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ رَجْمِ أَهْلِ الْكِتَابِ باب: اہل کتاب کو سنگسار کرنا
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجْمِ الْيَهُودِيِّ وَالْيَهُودِيَّةِ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ ، فَلَمَّا وَجَدَ الْيَهُودِيُّ مَسَّ الْحِجَارَةِ ، قَامَ عَلَى صَاحِبَتِهِ فَحَنَى عَلَيْهَا ; يَقِيهَا مَسَّ الْحِجَارَةِ حَتَّى قُتِلَا جَمِيعًا ، فَكَانَ مِمَّا صَنَعَ اللَّهُ لِرَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي تَحْقِيقِ الزِّنَا مِنْهُمَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِيَهُودِيٍّ وَيَهُودِيَّةٍ قَدْ أُحْصِنَا فَسَأَلُوهُ أَنْ يَحْكُمَ بَيْنَهُمَا بِالرَّجْمِ فَرَجَمَهُمَا فِي فِنَاءِ الْمَسْجِدِ . وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ ، وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ فِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے دروازے کے پاس ایک یہودی مرد اور یہودی عورت کو سنگسار کرنے کا حکم دیا جب یہودی مرد کو پتھر لگے تو وہ اپنی ساتھی عورت کی طرف بڑھا اور اس پر جھگ گیا تاکہ اسے پتھر لگنے سے بچائے یہاں تک کہ ان دونوں کو قتل کر دیا گیا تو ان دونوں کی طرف سے زنا ثابت ہو جانے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے یہ طرز عمل مقرر کیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک یہودی مرد اور یہودی عورت کو لایا گیا وہ دونوں محصن تھے ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی کہ آپ ان دونوں کے بارے میں سنگسار کرنے کا حکم دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد سے باہر ان دونوں کو سنگسار کروایا ۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے جو امام أحمد کی روایت میں ہے ۔