مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ رَجْمِ أَهْلِ الْكِتَابِ باب: اہل کتاب کو سنگسار کرنا
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَهْطًا أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاؤُوا مَعَهُمْ بِامْرَأَةٍ فَقَالُوا : يَا مُحَمَّدُ ، مَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ فِي الزِّنَا ؟ ، فَقَالَ : " اذْهَبُوا فَائْتُونِي بِرَجُلَيْنِ مِنْ عُلَمَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ " . فَذَهَبُوا فَأَتَوْهُ بِرَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا شَابٌّ فَصِيحٌ وَالْآخَرُ شَيْخٌ قَدْ سَقَطَ حَاجِبَاهُ عَلَى عَيْنَيْهِ حَتَّى يَرْفَعَهُمَا بِعِصَابَةٍ . ¤ فَقَالَ : " أَنْشُدُكُمَا اللَّهَ ، لَمَا أَخْبَرْتُمُونَا بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُوسَى فِي الزَّانِي ؟ " . فَقَالَا : نَشَدْتَنَا بِعَظِيمٍ ، وَإِنَّا نُخْبِرُكَ : إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَنْزَلَ عَلَى مُوسَى فِي الزَّانِي الرَّجْمَ ، وَإِنَّا كُنَّا قَوْمًا شَببَةً وَكَانَ نِسَاؤُنَا حَسَنَةً وُجُوهُهُنَّ ، وَإِنَّ ذَلِكَ كَثُرَ فِينَا فَلَمْ نَقُمْ لَهُ ، فَصِرْنَا نَجْلِدُ وَالتَّعْيِيرُ ، فَقَالَ : " اذْهَبُوا بِصَاحِبَتِكُمْ فَإِذَا وَضَعَتْ مَا فِي بَطْنِهَا فَارْجُمُوهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . وَلَهُ طَرِيقٌ فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ اپنے ساتھ ایک عورت کو لے کے آئے تھے انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ پر زنا کے بارے میں کیا نازل ہوا ہے آپ نے فرمایا تم لوگ جاؤ اور میرے پاس بنی اسرائیل کے علماء میں سے دو افراد کو لے کے آؤ وہ لوگ گئے اور اپنے میں سے دو علماء کو آپ کے پاس لے کے آئے جن میں سے ایک نوجوان تھا اور فصیح تھا اور دوسرا بوڑھا تھا جس کی بھویں اس کی آنکھوں پے آ رہی تھیں یہاں تک کہ انہیں اٹھایا جاتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں دونوں کو اس اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ تم لوگ ہمیں بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ زنا کرنے والے شخص کے بارے میں سیدنا موسیٰ پر کیا حکم نازل کیا ہے تو انہوں نے کہا: آپ نے ہمیں عظیم واسطہ دیا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں زنا کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ پر سنگسار کرنے کا حکم نازل کیا ہے ہم ایسے لوگ ہیں جن میں نوجوان زیادہ ہیں اور ہماری عورتیں خوبصورت ہوتی ہیں زنا ہمارے درمیان زیادہ ہو گیا تو ہم پھر یہ سزا نہیں دیتے تھے ہم کوڑے لگوا دیتے تھے اور شرمندہ کروا دیتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی ساتھی عورت کو لے جاؤ جب یہ اپنے پیٹ میں موجود بچے کو جنم دے دے گی تو تم اسے سنگسار کر دینا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کا ایک اور طریق ہے جو سورت مائدہ میں آئے گا ۔