مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مِنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ باب: جو شخص محرم عورت کے ساتھ زنا کرے
وَعَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ ابْنِهِ أَنْ يَقْتُلَهُ . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ الْبَرَاءِ عَنْ عَمِّهِ ، وَعَنْهُ عَنْ خَالِهِ ، وَعَنْهُ عَنْ فَوَارِسَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي الْجَهْمِ وَهُوَ ثِقَةٌ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَقَالَ : يَضْرِبُ عُنُقَهُ وَيَأْتِي بِرَأْسِهِ . ¤سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی طرف کسی کو بھیجا جس نے اپنے باپ کی بیوی سے شادی کر لی تھی کہ اسے قتل کر دے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت سنن میں سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر ہے جو ان کے چچا سے منقول ہے اور ان کے حوالے ان کے ماموں سے منقول ہے اور ان کے حوالے سے فوارس سے منقول ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوجہم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں ان صاحب نے اس شخص کی گردن اڑا دی تھی اور اس کا سر لے کے آئے تھے ۔