مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مِنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ باب: جو شخص محرم عورت کے ساتھ زنا کرے
عَنْ صَالِحِ بْنِ رَاشِدٍ الْقُرَشِيِّ قَالَ : أُتِيَ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ بِرَجُلٍ اغْتَصَبَ أُخْتَهُ نَفْسَهَا ، فَقَالَ : احْبِسُوهُ وَاسْأَلُوا مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَسَأَلُوا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي مُطَرِّفٍ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ تَخَطَّى الْحُرْمَتَيْنِ الِاثْنَتَيْنِ ، فَخُطُّوا وَسَطَهُ بِالسَّيْفِ " . ¤ قَالَ : وَكَتَبُوا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، فَكَتَبَ إِلَيْهِمْ بِمِثْلِ قَوْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُطَرِّفٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رِفْدَةُ بْنُ قُضَاعَةَ ، وَثَّقَهُ هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤صالح بن راشد قرشی بیان کرتے ہیں حجاج بن یوسف کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس نے اپنی بہن کے ساتھ زنا کیا تھا حجاج نے کہا: اسے قید کر دو اور یہاں جو صحابہ کرام موجود ہیں ان سے اس بارے میں دریافت کرو لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن ابومطرف رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص دو حرمتوں کو پھیلانگے اسے درمیان میں سے تلوار کے ذریعے چیر دو “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھا تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی انہیں جواب میں اسی کی مانند لکھا جو سیدنا عبداللہ بن ابومطرف رضی اللہ عنہ نے بیان کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رفدہ بن قضاعہ ہے ہشام بن عمار نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔