مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مِنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ باب: جو شخص محرم عورت کے ساتھ زنا کرے
حدیث نمبر: 10619
وَعَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ : أَتَوْا قُبَّةً فَاسْتَخْرَجُوا مِنْهَا رَجُلًا فَقَتَلُوهُ ، قَالَ : قُلْتُ : مَا هَذَا ؟ قَالُوا : هَذَا رَجُلٌ دَخَلَ بِأُمِّ امْرَأَتِهِ ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَتَلُوهُ . هَكَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
مطرف بیان کرتے ہیں وہ لوگ ایک خیمے میں آئے انہوں نے اس میں سے ایک شخص کو نکالا اور اسے قتل کر دیا میں نے دریافت کیا اس کا کیا معاملہ ہے لوگوں نے بتایا کہ اس شخص نے اپنی بیوی کی ماں کے ساتھ زنا کیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف لوگوں کو بھیجا اور انہوں نے اسے قتل کر دیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔