حدیث نمبر: 10602
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَتْلُ الصَّبْرِ لَا يَمُرُّ بِذَنْبٍ إِلَّا مَحَاهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ : لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” باندھ کر قتل ہو جانا جس بھی گناہ کے پاس سے گزرتا ہے اسے مٹا دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں ہمارے علم کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10602
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح