حدیث نمبر: 10603
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الَّذِي يُصِيبُ الْحُدُودَ ثُمَّ يُقْتَلُ عَمْدًا قَالَ : إِذَا جَاءَ الْقَتْلُ مُحِيَ كُلُّ شَيْءٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ فرماتے ہیں جو شخص حدود کا مرتکب ہو اور پھر قتل عمد کے طور پر قتل ہو جائے تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب قتل آ جاتا ہے تو ہر چیز ( یعنی گناہ ) کو مٹا دیا جاتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10603
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف