مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ كَفَّارَاتِ الذُّنُوبِ بِالْقَتْلِ باب: قتل کے ذریعے گناہوں کا کفارہ ہو جانا
حدیث نمبر: 10601
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَتْلُ الرَّجُلِ صَبْرًا كَفَّارَةٌ لِمَا قَبْلَهُ مِنَ الذُّنُوبِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” آدمی کا باندھ کر قتل ہو جانا اس کے پہلے کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے ۔