مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ - نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ - وَهَلْ يُسْتَتَابُ ؟ وَكَمْ يُسْتَتَابُ ؟ باب: اس شخص کا بیان ، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کافر ہو جائے ( ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں ) کیا اس سے توبہ کروائی جائے گی اور اس سے کتنی مرتبہ توبہ کروائی جائے گی ؟
حدیث نمبر: 10584
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنَّا نَقُولُ : مَا لِمَنِ افْتَتَنَ تَوْبَةٌ إِذَا تَرَكَ دِينَهُ بَعْدَ إِسْلَامِهِ وَمَعْرِفَتِهِ . فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِمْ : يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْهِجْرَةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ہم یہ بات کہا: کرتے تھے اس شخص کو کیا ملے گا جو توبہ کی آزمائش میں مبتلا ہوتا ہے جبکہ وہ اسلام قبول کرنے کے بعد اور اس کی معرفت کے بعد اپنے دین کو ترک کر چکا ہو تو ایسے لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا تم لوگ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو “ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ اس سے پہلے یہ حدیث ہجرت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے ۔