حدیث نمبر: 10583
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ حِينَ أَرْسَلَهُ إِلَى الْيَمَنِ : " أَيُّمَا رَجُلٍ ارْتَدَّ عَنِ الْإِسْلَامِ فَادْعُهُ ، فَإِنْ تَابَ فَاقْبَلْ مِنْهُ ، وَإِنْ لَمْ يَتُبْ فَاضْرِبْ عُنُقَهُ . وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ ارْتَدَّتْ عَنِ الْإِسْلَامِ فَادْعُهَا ، فَإِنْ تَابَتْ فَاقْبَلْ مِنْهَا ، وَإِنْ أَبَتْ فَاسْتَتِبْهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، قَالَ مَكْحُولٌ : عَنِ ابْنٍ لِأَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيِّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب انہیں یمن بھیجنے لگے تو آپ نے ان سے فرمایا : ” جو شخص اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو جائے تم اسے دعوت دو اگر وہ توبہ قبول کر لے تو اس سے توبہ کو قبول کر لو اور اگر وہ توبہ نہیں کرتا تو اس کی گردن اڑا دو اور جو عورت اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو جائے تم اسے دعوت دو اگر وہ توبہ کر لے تو اس کی توبہ قبول کر لو اور اگر وہ نہیں مانتی تو اس سے توبہ کرواتے رہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے مکحول نے یہ کہا: یہ ابوطلحہ یعمری کے بیٹے کے حوالے سے منقول ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10583
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (53/20)»