مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ زِنَا الْجَوَارِحِ باب: اعضاء کا زنا
حدیث نمبر: 10548
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " السِّحَاقُ بَيْنَ النِّسَاءِ زِنًا بَيْنَهُنَّ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سِحَاقُ النِّسَاءِ بَيْنَهُنَّ زِنًا " . وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” خواتین کا ایک دوسرے سے جنسی تعلق زنا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے یہی روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ، اور ان کے الفاظ یہ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” خواتین کا جنسی تعلق زنا ہے “ ۔ اس کے رجال ثقہ ہیں ۔